اُردو پوائنٹ پکوان

دلیا


اشیاء: دودھ لیٹر ڈبے کا دلیا 50گرام چینی حسب پسند کیوڑا کھانے والا ایک چمچہ بادام کی گری 10عدد چاندی کے ورق حسب پسند ترکیب: دلیا صاف کر کے چن لیجئے۔ دیک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر دودھ کو پکنے دیجئے۔ دودھ کو تین چار ابال آجائیں تو دلیہ ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ دلیا نیچے لگ جائے گا۔ دلیا پک کر پھول جائے تو چمچہ اچھی طرح چلا کر چینی ڈال دیجئے۔ چینی کا پانی خشک ہوجائے اور دلیا ذرا گاڑھا ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر نیچے اتار لیجئے۔ حسب پسند برتن میں ڈال کر جما لیجئے۔ ٹھنڈا ہو کر جم جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ خوش ذائقہ دلیا تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ