اُردو پوائنٹ پکوان

چلی چکن دلیہ


اشیاء: گندم کا دلیہ دو کپ اُبلا ہوا پانی چار کپ زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ مرغی کا گوشت بغیر ہڈی کے 400گرام پیلی شملہ مرچ ایک عدد موٹے سلائس کٹے ہوئے کارجیٹ دو عددموٹے سلائس بنا لیں سبز مرچ ایک عدد کتری ہوئی ٹماٹر ایک عددبڑا ٹکڑ ے کر لیں خشک مٹر 425گرام بھگو لیں نمک اور سیاہ مرچ حسب ضرورت دھنیا اور پارسلی سجانے کے لیے ترکیب: ایک بڑے ڈونگے میں دلیہ ڈالیں اور اوپر سے ابلا ہوا پانی ڈال دیں اور اس پر ڈھکن ڈھانپ کر 30منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اب تیل کو فرائی پین میں گرم کر یں اور اس میں چکن فرائی کر لیں۔ جب رنگت ہلکی سرخی مائل ہو جائے تو آنچ کم کر دیں۔ یہاں تک کہ سبزیاں نرم ہو جائیں ۔ اب اس میں ٹماٹر اورمٹر ڈالیں پھر دلیہ ڈال کر حسب ذائقہ نمک ،مرچ شامل کر کے ہلکی آنچ پر 10منٹ بعد اتار لیں ۔ دھنیا اور پارسلی چھڑک کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ