اُردو پوائنٹ پکوان

ٹماٹر اور لوبیے کی دہی والی چٹنی


اشیاء: لوبیے کی پھلی (تازہ) 20سے25عدد سبز پیاز تین عدد میڈیم سائز ادرک ایک عدد ایک انچ موٹی لہسن پانچ عدد پوتھیاں سرخ مرچ(ثابت) دو عدد بالائی کے بغیر دہی 1کپ مکئی کا آٹا ایک ٹیبل سپون ٹماٹر تین عدد میڈیم سائز تیل دو ٹیبل سپون نمک حسب ذائقہ ترکیب: 1۔لوبیے کی تازہ پھلی کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں، خشک کرنے کے بعد تین انچ لمبے سائز کے ٹکڑے بنا لیں۔ پانی کی زیادہ مقدار میں ان لوبیے کی پھلیوں کو ڈال دیں ، اچھی طرح سے اُبال لیں، جب پھلیاں پک جائیں تو حرارت بند کر دیں (جس پانی میں لوبیے کی پھلیوں کو اُبالا تھااس پانی کو ضائع نہ کر یں بلکہ اس پانی کو محفوظ رکھ لیں) اب ان پھلیوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں، اس کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں۔ 2۔لوبیے کی تازہ پھلیوں کے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ کر بنڈل بنا لیں، ان بنڈلوں کو سبز پیاز کے پتوں سے باندھ دیں، ایک بنڈل میں پانچ عدد لوبیے کی پھلیاں ہونی چاہئیں ۔ بنڈلوں کی گرہ مضبوط باندھئیے۔ 3۔سبز پیاز کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر کے باریک ٹکڑے بنا لیں۔ ادرک اور لہسن اچھی طرح سے چھیل لیں، دھونے کے بعد ان دونوں چیزوں کو یعنی ادرک اور لہسن کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیں، سرخ مرچ( ثابت) کو اچھی طرح پیس کر باریک کر لیں۔ 4۔بالائی کے بغیر دہی کو مکئی کے آٹے کے ساتھ پھینٹ دیں۔ 5۔ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کر لیں ، خشک کرنے کے بعد درمیان میں سے چاقو کے ساتھ کاٹ لیں، کاٹنے کے بعد پانی میں اُبال لیں، اُبال کر ان کے چھلکے اتار دیں اور ٹکڑے بنا لیں۔ 6۔سوس پین میں تیل ڈال کرگرم کر یں، جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں کتری ہوئی سب پیاز ڈال دیں ، پیاز کو اچھی طرح سے براؤن کر یں۔ 7۔سبزپیاز جب براؤن ہو جائے تو اس میں ادرک اور لہسن کی پیسٹ ڈال دیں، پیسٹ ڈالنے کے بعد کچھ دیر کے لئے ہلائیں۔ 8۔اب اس میں ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح سے دو منٹ سے تین منٹ تک پکائیں۔ 9۔آگ کم کرکے اب سوس پین میں بالائی کے بغیر دہی میں مکئی کے آٹے کے ساتھ مکس آمیزہ ڈال دیں ۔ اچھی طرح مکس کر یں، مکس کرنے کے بعد اب اس میں نمک ڈال دیں، اچھی طرح سے ہلائیں ۔ 10۔لوبیے کی پھلی کے بنڈلوں کو پیش کرنے سے پہلے اوون میں ہائی درجہ حرارت گرم کر لیں اور اُبلنے کے وقت اس حرارت کو کم کر دیں اگر ابالنا نہیں چاہتے تو گرم پانی میں کچھ دیر کے لئے بھگو دیں ، اس کے بعد اب ان بنڈلوں پر دہی کی چٹنی ڈال دیں ، خیال رکھیں کہ دہی کی چٹنی بنڈلوں کے ایک طرف ہو بنڈلوں کے درمیان میں چٹنی نہیں ہونی چاہئے۔ 11۔اس کے بعدان گرم لوبیے کی پھیلوں کے بنڈلوں پر ثابت سرخ مرچ پسی ہوئی چھڑک دیں۔ پسی سرخ مرچ چھڑک کر اس ڈش کو کھانے کے لئے پیش کر دیں۔ غذائیت: کیلوریز(حرارے) 155 پروٹین 5.9 چکنائی 2.2 کاربو ہائیڈریٹس 16.7 فائبر ز(ریشے) 4.3
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ