اُردو پوائنٹ پکوان

پراٹھے دال بھرے


اشیاء: آٹا ایک کلو دال چنا کلو پیاز ایک عدد بڑا ادرک 15گرام لہسن ایک گٹھی گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ مرچ سبز چھ عدد پو دینہ تھوڑا سا دھنیا سبز تھوڑا سا گھی حسب ضرورت مرچ سرخ حسب پسند نمک حسب ذائقہ ترکیب: دال چنا چن کر دو گھنٹے پہلے پانی میں بھگو دیجئے۔ آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیجئے اور ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیجئے۔ایک دیگچی میں دال چنا، تھوڑا سا نمک اور دو پیالی پانی ڈال کرچولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو دال کو اتار کر سل پر باریک پیس لیجئے اور اس میں پیاز، ادرک، لہسن، گرم مصالحہ ،مرچ سبز، پو دینہ، دھنیا، مرچ سرخ اورنمک پیس کر ملا دیجئے۔آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیجئے اور انہیں بیل کر رکھ لیجئے ایک پیڑا بیل کر رکھئے اور اس پر دال کی تہہ جما کر اوپر دوسرا بیلا ہوا پیڑا رکھ کر کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے۔ تاکہ دال باہر نہ نکل سکے۔اب اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے سیدھے گرم توے پر ڈالیے اور پھر دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جانے پر اتار لیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ