اُردو پوائنٹ پکوان

مونگ دال حلوہ


مونگ کی دال کو پانی میں بھگو دیں
3 تا 4 گھنٹے تک اسے بھگوئے رکھیں
نچوڑ لیں
دھوئیں اور ایک مکسر میں بہت تھوڑا سا پانی استعمال کرتے ہوئے گرائینڈ کر کے ایک رف سی پیسٹ بنا لیں
ایک جانب رکھ دیں
ایک چوڑے نان اسٹک پین میں گھی پگھلائیں
مونگ دال پیسٹ گھی میں شامل کریں
مکسچر کو دھیمی آنچ پر پکائیں حتیٰ کہ یہ سنہری براؤن رنگت اختیار کر لے
اس دوران مسلسل چمچ ہلاتے رہیں
گرم دودھ اور 1 کپ گرم پانی شامل کریں
اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ مائع بخارات بن کر اڑ جائے
اس دوران مسلسل چمچ ہلاتے رہیں
چینی شامل کریں
اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ گھی علیحدہ ہو جائے
زعفران مکسچر شامل کریں اور الائچی دانہ کا سفوف بھی شامل کریں
بخوبی مکس کریں
بادام اور پستہ کے ساتھ گارنش کریں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ