اُردو پوائنٹ پکوان

مسورکی دال


اجزا: مسور کی دال 225گرام گھی 175گرام ہری مرچ ایک ہینگ ایک چٹکی نمک حسب ذائقہ پیاز باریک کٹی ہوئی ایک گٹھی سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ ترکیب: دال چننے کے بعد اسے سادے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ ایک پتیلی میں اتنا پانی ڈالیں کہ دال اچھی طرح گل جائے۔ ساتھ میں نمک بھی ڈال دیں اور ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیں۔ فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ہلکی آنچ پرگرم کرنے کے لئے رکھ دیں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔ اب پیاز میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچ اور پسی ہوئی مرچیں ڈال دیں۔ جب دال کا پانی خشک ہو جائے تو اسے گھونٹ دیں ۔ پیاز میں تیار کیا ہوا مصالحہ دال میں ڈال دیجئے اور دس منٹ تک اور پکائیں۔ بچے ہوئے گھی کو گرم کیجئے۔ اس میں سفید زیرہ اور ہینگ ڈال کر تیس سیکنڈ تک چولہے پر رہنے دیں پھر اس کو دال پر بگھار دیجئے۔ لیجئے مزیدار دال تیارہے ۔ چاہے روٹی سے کھائیں یا چاول کے ساتھ نوش فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ