اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحہ ڈوسا


اجزا: کالا لوبیا (رات بھر پانی میں بھیگا رکھیں) 100گرام چاول (رات بھر پانی میں بھیگا رکھیں) 225گرام بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی تیل حسب ضرورت نمک حسب ذائقہ مصالحہ بنانے کے لئے اجزاء: گھی ایک کھانے کا چمچہ ہلدی (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ آلو ابلے ہوئے 225گرام نمک حسب ذائقہ رائی ایک چائے کا چمچہ پیاز بڑی ایک عدد کڑھی پتا چند پتیاں لال مرچ (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ ترکیب: پتیلی میں گھی گرم کر کے اس میں رائی کے دانے ڈال کر ایک منٹ تک چمچہ چلائیں۔ پھر اس میں ہلدی پیاز آلو اور کڑھی پتا شامل کر دیں۔ نمک اور پسی ہوئی مرچ ڈال کر پکنے دیں۔ بیچ بیچ میں چمچہ چلاتے رہیں۔ چاول اور کالے لوبیے سے پانی الگ کر دیں۔ اب اسے باریک پیس لیں اور اس میں بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے پھینٹ لیں ۔ آدھے گھنٹے تک ایسے ہی چھوڑ دیں۔ چولحے پر سیدھا توار رکھیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔ اس پر آدھا چمچہ تیل ڈال دیں۔ اس کے بعد پھینٹے ہوئے آمیزے کا ایک بڑا چمچہ اس پر ڈال کر جلدی سے پورے توے پر پھیلا دیں اور چند منٹ تک سینکیں ۔ پھر دوسری طرف سے سینکیں۔ دھیان رہے کہ جل نہ جائے۔ اب اس مصالحے کا جو آپ نے تیار کر رکھ ہے ایک چمچہ اس ٹکیہ (ڈوسا) پر ڈال کر اسے رول کر لیں اور دونوں طرف سے اس کا منہ بند کر دیں ۔ لیجئے مصالحہ ڈو سا تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ