اُردو پوائنٹ پکوان

اسٹر فرائیڈ دال ، پالک کے ساتھ


اشیاء: مسور کی دال ایک کپ تیل ایک کھانے کا چمچہ لہسن کے جوے دو عدد(کوٹ لیں) زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچہ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ سوئیٹ پیپریکا چائے کا چمچہ پالک کلو(دھو کر کاٹ لیں) تازہ ہرا دھنیا کپ پارسلے(تازہ کٹے ہوئے) کپ(دونوں کی تھوڑی مقدار الگ بھی رکھیں) سیاہ مرچ پاؤڈر دو چٹکی دہی 3/1کپ ترکیب: دال کو دو کپ گرم پانی میں ایک چٹکی نمک کے ساتھ ابا لیں۔ ابال آنے پر آنچ دھیمی کر کے15منٹ تک پکائیں۔ دال گل جائے تو پانی اچھی طرح نتھار لیں۔ بڑے فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں۔ لہسن اور زیرہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، سوئیٹ پیپریکا ڈال کر دو منٹ تک چمچہ چلائیں۔ اس کے بعد پالک شامل کریں۔ جب پالک کا پانی خشک ہو جائے تو دال، ہرا دھنیا اور پارسلے شامل کر کے تھوڑی دیر پکائیں۔ اوپر سے پارسلے اور تازہ پسی ہوئی کالی مرچ چھڑکیں۔ سرو کرتے وقت اوپر سے دہی ڈالیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ