اُردو پوائنٹ پکوان

دال فرائی


اجزاء: مکس دالیں 300گرام ٹماٹر دو عدد پیاز ایک عدد ادرک (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ چلی پاؤڈر چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچ نمک ایک چائے کا چمچ پانچ پوڑا ایک چائے کا چمچ ہری مرچ ایک عدد(کٹی ہوئی) ترکیب: دالیں جن میں مسور ،مونگ ،ارہر اور دیگر شامل ہوں۔ دالیں سب ایک جیسی مقدار میں ہوں ۔ دالوں کو چار گھنٹے تک پانی میں بھگوئے رکھیں۔ پھر مناسب پانی میں ہلدی ڈال کر پریشر ککر میں 10منٹ تک پکائیں ۔ پھر ککر کو کھو لیں۔ پیاز، ٹماٹر، ادرک، چلی پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کر کے پانچ سے چھ منٹ تک اُبالیں۔ ایک کڑاہی لیکر پانچ پوڑاں خشک روسٹ کر یں جب وہ رنگ تبدیل کر کے خوشبو چھوڑنے لگے تو اسے دال پر ڈال دیں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔ پھر چولہے سے اُتار کر ڈھکن دئیے رکھیں اور اس طرح پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ