اُردو پوائنٹ پکوان

دال بھری روٹی


اجزاء: چنے کی دال آدھا کلو کالی مرچ (ثابت ) ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ گھی یا تیل ایک کپ لال مرچ (ثابت) چھے بڑی الائچی دو لونگیں چار آٹا ایک کلو ترکیب: چنے کی دال دھو کر ایک پتیلی میں تمام مصالحہ ڈال کر اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ دال اچھی طرح گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔ آٹا گوندھ کر رکھ لیں۔ دال ٹھنڈی ہو جائے تو باریک پیس لیں۔ جو طریقہ ہم نے آپ کو آلو کے پراٹھوں کے لئے بتایا تھا اسی انداز سے دال بھری روٹی تیار کر یں۔ پیڑے بھی اسی طرح بنائیں، بھریں اسی طرح اسی طرح سرخ سرخ ہونے پر اتار لیں۔ دہی کے رائتے اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ