اُردو پوائنٹ پکوان

ارہر اور لوبیا کی دال(افریقی دال)


اجزاء: کالے ارہر (ثابت) 100گرام سرخ لوبیا 25گرام سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ تازہ کریم ڈیڑھ کپ لال مرچ پاؤڈر حسب ضرورت مکھن 50گرام ٹماٹر(کٹے ہوئے) تین عدد(درمیانے) پیاز(کٹی ہوئی) دو عدد(درمیانی) نمک حسب ذائقہ گھی ایک کھانے کا چمچہ ترکیب: ارہر اور لوبیا کو چن کر دھو لیں اور رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ بھیگی ہوئی لوبیا، ارہر ، نمک، لال مرچ اور ادرک کے ساتھ پانچ کپ پانی میں اس وقت تک پکائیں جب تک وہ گل نہ جائے۔ ایک موٹے پیندے کی پتیلی میں گھی اور مکھن کو گرم کر لیں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں۔ اس میں لہسن، زیرہ، گرم مصالحہ اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ ٹماٹر گل کر ملغوبہ بن جائیں اور چکنائی مصالحے سے الگ ہونے لگے، اس میں ابلی ہوئی لوبیا اور ارہر ملا دیں۔ گرم مصالحہ ڈال کر پندرہ منٹ پکائیں۔ اب تازہ کریم شامل کر کے مزید پانچ منٹ بھونیں اور اتار لیں۔ نان یا پراٹھا کے ساتھ گرم گرم تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ