اُردو پوائنٹ پکوان

دال توری


اجزاء: توری ایک کلو ہزا دھنیا کٹا ہوا تھوڑا سا مونگ کی دال ایک پاؤ نمک حسب ذائقہ پیاز دو عدد تیل آدھی پیالی ٹماٹر چار عدد لال مرچ اگر چاہیں تو آدھا چمچہ ہری مرچ آٹھ عدد ترکیب: توری کو کاٹ لیں ۔ مونگ کی دال دس منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ پیاز کو لچھے دار کاٹیں۔ اب ایک دیگچی میں تیل گرم کر یں ۔ پیاز کو سنہرا کر لیں اور پھر اس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں کاٹ کر ڈالیں اور پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر اس کا پیسٹ بنا لیں۔ اب اس میں توریاں اور دال ڈال کر 15منٹ کے لئے دھیمی آنچ پر ڈھک کر پکائیں اور پھر اس میں نمک اور لال مرچ ڈال دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور تیل نظر آنے لگے تو اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک دیں اور گرما گرم روٹیوں کے ساتھ کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ