اُردو پوائنٹ پکوان

ثابت ماش


تین یا چار گھنٹے کیلئے ماش کو پانی میں بھگو دیں
پھر دیگچی میں گھی ڈال کر اس میں کچلی ہوئی الائچی، نمک ،پسی ہوئی کالی مرچ، اجوائن ہینگ اور پو دینے کے پتوں کے ساتھ ثابت ماش ڈال کر بھونیں
پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ پانی دال سے کافی اوپر رہے اور ہلکی آگ پر پکنے دیں
تین یا چار گھنٹے کے بعد وہ گاڑھا شوربا بن جائے گا
دیگچی اتار نے سے پہلے اگر دو بڑے چمچ دہی یا بالائی کے ڈال دئیے جائیں تو بہتر ہے
اس کا بگھار بنانے کے لئے علیحدہ سے سے فرائنگ پین میں گرم گھی کے ساتھ پیاز کے لچھے، ادرک، کٹی ہوئی، دو یا تین لونگ، لہسن کی تین تریاں، ان سب کو ہلکا سا سرخ کر کے دال کو بگھار لیں
پھر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں
دم کے بعد ماش کو ڈونگے میں ڈال کر اوپر پو دینہ اور ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں
ثابت ماش تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ