اُردو پوائنٹ پکوان

ماش کی دال کا حلوا


دال کو رات کو بھگو رکھیں
صبح چھلکے اتار کر اچھی طرح دھولیں اور سل پر خوب رگڑ کر باریک کر لیں
چینی میں تین پاؤ پانی ملا کر شیرہ بنالیں
دیگچے میں گھی کو خوب گرم کر یں
الائچی کے دانوں اور ناریل کو پیس کر گھی میں بھونیں
اس کے ساتھ ہی دال اور چاروں مغز ڈال دیں
حلوے کو بھونتے رہیں یہاں تک کہ وہ گھی چھوڑنے لگے اس وقت کیوڑا ڈال دیں اور چند منٹ تک دم پر پڑا رہنے دیں
چھوہاروں کو دودھ میں ڈال کر ابال لیں گل جانے پر گٹھلی الگ کر لیں اور چھوہاروں کی کترنیں حلوے کے فراخ برتن میں انڈلیں
اوپر اخروٹ کا مغز اور خوبانی کا موسم ہو تو گٹھلیاں نکال کر خوبانیوں کو بھی سجالیں
ورق لگائیں اور شوق فرمائیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ