اُردو پوائنٹ پکوان

ماش کی دال کی پوریاں


اشیاء: ماش کی اچھی دال 500گرام گھی 250گرام مرچ سرخ حسب ذائقہ زیرہ سیاہ ایک چائے کا چمچ نمک حسب ضرورت میدہ 500گرام ترکیب: اول ماش کی دال کو پانی میں بھگو دیجئے ۔ دو گھنٹے کے بعد اسے ہاتھ سے مل کر اس کے چھلکے اتار کر بالکل صاف کر لیں اور اسے سل پر پیس لیں۔ پھر زیرہ سیاہ اورنمک مرچ پیس کر اس میں شامل کر دیں ۔ میدہ جس میں ذرا سا نمک بھی پڑا ہو ا ہو پہلے ہی سے گندھا ہوا تیار رکھنا چاہئے۔ اس کے پیڑے بنا کر ان میں ذرا سی ماش کی دال رکھیے اور موڑ کر پیڑے بنا کر پوریاں بنائیں اور گھی میں پکائیے۔ پوریاں آلو کی ترکاری اور قیمہ کے ساتھ کھانے سے بہت لذیذ معلوم ہوتی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ