اُردو پوائنٹ پکوان

لوبیا، ماش کی دال اور گوشت


اجزاء: دال ماش 100گرام نمک حسب ذائقہ گوشت 125گرام پیاز درمیانہ سائز (کٹی ہوئی) ایک گٹھی سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ لال مرچ (ثابت توڑ لیں) دو لوبیا 100گرام ہلدی (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ گھی 125گرام لہسن(کٹا ہوا) چھے جوے ہری مرچ بڑی( کتری ہوئی) ایک پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ ترکیب: لوبیا اور ماش کی دال کو اچھی طرح سے صاف کر کے دھو لیجئے۔ ایک پتیلی میں اتنا پانی ڈالیں کہ دونوں چیزیں اسی پانی میں گل جائیں۔ انھیں چولہے پر چڑھانے کے بعد ہلدی ،نمک ڈال کر کم از کم ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیجئے۔ گوشت صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے اور اسے بھی دال اور لوبیے کے ساتھ شامل کر کے آدھے گھنٹے تک پکائیے۔ جب گوشت گل جائے تو ایک فرائی پین میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سرخ کیجئے۔ جب پیاز سرخ ہو نے لگے تو اس میں لہسن اور زیرہ ڈال کر پیاز کو مزید سرخ ہونے دیں۔ جب پیاز پوری طرح سنہری ہو جائے تو اس میں لال ثابت مرچ کٹی ہوئی ہری مرچ مرچ پسی ہوئی ڈال کر دو تین مرتبہ چمچہ چلائیے اور فوراََ اتار لیں ۔ پھر اسے بگھار لیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ