اُردو پوائنٹ پکوان

کچوری (دال ماش بھری)


اشیاء: میدہ 250گرام دال ماش 100گرام مرچ سیاہ 8عدد لونگ چار عدد دار چینی ایک ٹکڑا گھی حسب ضرورت مرچ سرخ حسب پسند نمک حسب ذائقہ ترکیب: دال ماش چن کر بارہ گھنٹے کے لئے بھگو دیجئے۔ بارہ گھنٹے بعد دال کو اچھی طرح دھو کر اور چھلکا اتار کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ مرچ سیاہ، لونگ ،دار چینی، نمک اور مرچ سرخ بھی پیس کر دال میں ملا لیجئے۔ میدے میں 50ملی لیٹر گھی ڈال کر اور پانی یا دودھ کا بار بار چھینٹا دے کر خوب گوندھئے۔ جب ملائم ہو جائے تو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر موٹی سی روٹی بیل لیجئے۔ ایک روٹی کو پلیٹ میں رکھئے اوپر تیار شدہ پسی ہوئی دال ماش کی گولی بنا کر رکھ دیجئے۔ اوپر دوسری روٹی رکھ کر کناروں کو اچھی طرح سے بندکر دیجئے تاکہ دال باہرنہ نکل سکے۔اب فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور ہلکی آنچ پر ان کچوریوں کو تل لیجئے۔ سرخ ہونے پر نکال لیجئے۔ دال ماش بھری نہایت لذیذ اور خستہ کچوری تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ