اُردو پوائنٹ پکوان

دال چنا


اشیاء: دال چنا ایک پاؤ خشک دھنیا ایک چمچ پیاز تین عدد ہلدی آدھا چمچ نمک مرچ حسب پسند گھی 80گرام لہسن چھ جوئے زیرہ ایک چمچ گرم مصالحہ ایک چمچ ترکیب: دال کو پکانے سے قبل صاف کر کے بھگو دیں۔ ایک برتن میں ایک لیٹر پانی، پسا ہوا خشک دھنیا، ہلدی، لہسن، پیاز، زیرہ، نمک، سرخ مرچ اور دال ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ اس کو تقریباً آدھا گھنٹہ پکائیں۔ اس کے بعد جب اس میں پانی آدھا رہ جائے تو دال کو کفیگریا کسی دوسری چیز کی مدد سے خوب گھوٹیں۔ ساتھ ہی اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ تقریباً 10منٹ کے بعد اس کو چولہے سے اتار لیں اور ہرا دھنیا باریک کتر کر ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ