اُردو پوائنٹ پکوان

چنے کی ترکاری


اشیاء: کابلی چنے(ابلے ہوئے) ایک پاؤ تیل دو کھانے کے چمچ پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد نمک حسب ذائقہ لال مرچ(پسی ہوئی) چمچ یا حسب ذائقہ ہلدی پاؤ چائے کا چمچ ہری مرچ(بڑی باریک کٹی ہوئی) ایک عدد ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) ایک گڈی گرم مصالحہ (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ ترکیب: تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں پھر اس میں نمک، مرچ، ہلدی ملا کر اور پانی کا چھینٹا دے کر بھون لیں۔ اس کے بعد چھولے شامل کر کے اتنا پانی ڈالیں جتنا آپ کو شور بار کھنا ہو۔ چند منٹ پکائیں پھر اوپر سے ہری مرچ، ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ چھڑک کر تھوڑی دیر دم پر رکھ دے۔ چنے کی ترکاری تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ