اُردو پوائنٹ پکوان

چنے کی دال کا حلوہ


اشیاء: چنے کی دال ایک کلو چینی دو کلو گھی 500ملی لیٹر دودھ ایک لیٹر بالائی 250گرام کھویا 250گرام بادام کی گری 100گرام پستہ 25گرام کچا ناریل 100گرام سبز الا ئچی 10عدد زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی لونگ دو عدد کیوڑا ایک چمچہ یا حسب ذائقہ ترکیب: چنے کی دال صاف کر لیجئے ، پھر دھو کر دو گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ گل جائے تو اتار لیجئے اور دودھ میں سے نکال کر باریک پیس لیجئے۔ پسی ہوئی دال کو اسی دودھ میں ڈال دیجئے۔ پھر چینی ڈال دیجئے۔ بالائی پھینٹ لیجئے اور زعفران اس میں حل کر کے دال میں ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں الائچی کے دانے بھون لیجئے۔ لونگیں بھی پیس کر ڈالیے اور بھون لیجئے۔ کچے ناریل کو پیس لیجئے اور اس کا دودھ ڈال دیجئے۔ جب یہ سب کچھ بھن جائے تو کھویا ڈال دیجئے اور بادامی رنگ پر بھون لیجئے۔ اب اس گھی میں دال ، چینی، دودھ اور بالائی کا پکا ہوا مرکب ڈال دیجئے بادام اور پستہ بھی ساتھ ہی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے اور ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے ۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے۔ بالائی جذب ہو جائے کھویا یک جان ہو جائے ۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر دم پر رکھ دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ بادام اور پستہ باریک کاٹ کر ورقوں کے گرد سجا دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ