اُردو پوائنٹ پکوان

تندوری کباب


اشیاء: قیمہ کلو کچا پپیتا دو انچ کا ٹکڑا لونگ چھ عدد جاوتری دو ٹکڑے خشخاش چار کھانے کے چمچ بھنے ہوئے چنے چار کھانے کے چمچ ہرا دھنیا(کترا ہوا) ایک کھانے کا چمچ ادرک ایک چائے کا چمچ لہسن ایک چائے کا چمچ بڑی الائچی دو عدد چھوٹی الائچی چار عدد دار چینی ایک عدد سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ پیاز(آملیٹ کی طرح کٹا ہوا) ایک عدد آئل فرائی کے لئے نمک حسب ذائقہ ترکیب: قیمہ میں نمک اور پپیتا پیس کرملائیں اور تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ پھر اس میں لونگ، جاوتری، خشخاش، بھنے ہوئے چنے ، ادرک ، لہسن، الائچی ، دار چینی سرخ مرچ پیس کر شامل کر یں۔ آخر میں پیاز، ہرا دھنیا ڈال کر کبابوں کی شکل دیں پھر آئل میں فرائی کر لیں۔ مزیدار تنوری کباب تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ