اُردو پوائنٹ پکوان

شامی کباب


اشیاء: قیمہ آدھا کلو آلو 125گرام دال چنا 60گرام گھی یاتیل 250گرام ہری مرچ چند عدد دھنیا چند پتے پودینہ چندپتے ادرک 30گرام پیاز ایک عدد لہسن آٹھ جوے دہی 60گرام انڈے تین عدد سرخ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: قیمہ میں لہسن، پیاز ،چنے کی دال آلو ادرک آدھی سب گرم مصالحہ نمک اور سرخ مرچ ڈال دیں اب اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے خشک ہونے پرقیمہ سب چیزوں کے سل پر باریک پیس لیں اور اس میں ہرا مصالحہ باریک باریک کاٹ کر دہی پھینٹ کر ملا دیں ۔ اب اس کی گول گول ٹکیاں بنا کر رکھ لیں۔ ایک پیالہ میں تین انڈے پھینٹ لیں اور وہ قیمے کی ٹکیوں کو لگا لگا کر فرائی پین میں تلتی جائیں سرخ ہونے پر نکالتے جائیں اور چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ