اُردو پوائنٹ پکوان

شاہی کباب


اشیاء: قیمہ ایک پاؤ کالی مرچ دو گرام خشخاش آدھا چمچ بادام کی گریاں 50گرام تل آدھا چمچ ہری مرچیں دو عدد لہسن پانچ گرام ادرک دس گرام انڈوں کی زردی پانچ گرام ہر ا دھنیا چار عدد سونف دار چینی آدھا، آدھا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ حسب منشاء پسا ہوا خشک دھنیا آدھا چمچ لونگ چار عدد کالی مرچیں چھ عدد مکھن 50گرام زیرہ آدھا چمچ نمک حسب منشاء ترکیب: لہسن ،پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹیں انڈوں کی زردی ایک پیالے میں الگ نکال کر رکھ دیں ، بادام کی گریاں ،تل، خشخاش کو ملا کر اکٹھا پیس کر الگ رکھ دیں ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیاباریک کاٹ لیں پھر باقی تمام مصالحے ملا کر باریک پیس لیں پسے ہوئے تمام مصالحے اور ہرا مصالحہ قیمے میں ملا کر باریک پیس لیں اور اس قیمے کو سیخوں پر لگا کر رکھیں انگیٹھی میں کوئلوں کو سرخ کر یں، قیمے والی سیخ آگ پر سینکیں جب ذرا سارنگ تبدیل ہونے لگے تو اٹھا کر خشخاش بادام اور تل کے آمیزے میں پھیر کر دوبارہ آگ پر سینکیں اور سرخ ہونے پر آگ سے ہٹائیں پلیٹ میں ڈال کر چٹنی کے ساتھ گرم گرم کھانے کے لئے مزیدار لذیذ کباب پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ