اُردو پوائنٹ پکوان

سیخ کباب سالن


اشیاء: قیمہ (بکرے کا) 1کلو نمک حسب ذائقہ پیاز(باریک پسی ہوئی) تین عدد ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ ہری مرچیں تین عدد گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ہرا دھنیا حسب ضرورت(گارنشنگ کے لئے) سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچہ ٹماٹر(چوپ کر لیں) چار عدد دہی کپ پانی چار کپ تیل 2کپ ترکیب: قیمے میں نمک، سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں اور سیخ پر چڑھا کر کباب کی شکل دے کر فریج میں سیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں کپ تیل گرم کر کے اس میں پیاز لہسن کا پیسٹ ڈال کر گولڈن براؤن کر یں۔ اب پانی کا چھینٹا دیں اس میں ٹماٹر، دہی، ہری مرچیں، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد ادرک پیسٹ ڈال کر پانی کا چھینٹا مار دیں اور دھیمی آنچ پر بھونیں مصالحہ تیار ہے۔ کڑاہی میں دو کپ تیل گرم کر یں اور سیخ پر چڑھے کباب کو اتار کر اس میں ڈالیں اور گولڈن ہونے تک براؤن کر لیں۔ اب ان کبابوں کو تیار کئے ہوئے مصالحے میں ڈال کر بھونیں اور 4کپ پانی ڈال کر شوربہ تیار کر لیں اور دھیمی آنچ پر 10-15منٹ تک پکائیں اس کے بعد چولہا بند کر دیں سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کر کے تافتان اور روٹی کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ