اُردو پوائنٹ پکوان

سیخ کباب


اجزاء: قیمہ کلو نمک حسب ضرورت لہسن دس جوے پیاز ایک عدد(کتری ہوئی) زیرہ نصف چمچہ سرخ مرچ حسب ذائقہ(پسی ہوئی) دھنیا چند پتے(کترے ہوئے) ترکیب: تمام چیزیں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب سیخیں لیں اور گیلے ہاتھوں سے سیخوں پر کباب بنا کر ایک طشتری میں رکھتی جائیں۔ تمام کباب بنانے کے بعد دھیمی آنچ پر توار کھیں اور اس پر ہلکا سا گھی لگا لیں۔ اب توے پر سیخیں رکھ رکھ کر کباب تلیں۔ قیمہ گلانے کے لئے پانی کا چھینٹا بھی دے دیں۔ اسی طرح تمام کباب تل لیں۔ یہ بغیر مصالوں کے کباب ہر عمر کے لوگ کھا سکتے ہیں۔ آپ ان کبابوں کو سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ