اُردو پوائنٹ پکوان

سادہ کباب


اشیاء: قیمہ آدھا کلو گھی ایک پاؤ پیاز دو عدد درمیانہ انڈا ایک عدد ادرک ایک انچ کا ٹکڑا دہی دو ٹیبل سپون سرکہ تین ٹیبل سپون کالی مرچ پسی آدھا چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ تھوڑی سی ترکیب: پیاز سنہری تل لیں۔ ٹشو پیپر پر نکال لیں۔ قیمے میں سرکہ، ادرک، کالی مرچ، سرخ مرچ ملا کر 20منٹ رکھ دیں۔ پیاز کے گھی میں قیمہ ڈال کر ہلکی آنچ میں پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔ قیمہ بھون کراتا ر لیں۔ قیمہ باریک پیس لیں۔ تلی پیاز ہاتھ سے مل کر اور دہی پھینٹ کر قیمے میں ملا دیں۔ تمام مرکب یکجان کر لیں اور کباب کی ٹکیاں بنا لیں۔ فرائنگ پین میں گھی ڈال کر گرم کر یں اور انڈے میں ڈبو کر تل لیں۔ جب سرخ ہو جائیں تو نکا لیں۔ سلائس کے ساتھ /پراٹھے کے ساتھ
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ