اُردو پوائنٹ پکوان

نرگسی کباب


اشیاء: قیمہ آدھا کلو قیمہ آٹھ عدد گرم مصالحہ پسا ہوا دو چائے کے چمچ ادرک 30گرام سفید زیرہ بارہ گرام ثابت دھنیا بارہ گرام گھی 250گرام ترکیب: قیمہ کو نمک ڈال کر ابال لیں اور سل پر باریک پیس لیں ۔چھ انڈے سخت ابال لیں اور چھیل لیں پسے ہوئے قیمے میں سب پسا ہوا گرم مصالحہ، نمک مرچ ،سفید زیرہ ،دھنیا پیس لیں ۔ ادرک بھی پیس کر ملا دیں پانی کا ہاتھ لگاتے جائیں تاکہ قیمہ جڑ جائے اب اس کو انڈا لگا کر تل لیں۔ جب سرخ ہو جائیں تو نکال کر دو ٹکڑے کر لیں ا ور ڈش میں سلاد کے پتوں ٹماٹر اور لیموں رکھ کر سجا کر مہمانوں کو پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ