اُردو پوائنٹ پکوان

مٹر کباب


اشیاء: قیمہ آدھا کلو لیموں دو عدد مٹر(دانے ) 200گرام ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا لہسن دو گریاں ہرادھنیا دو بڑے چمچے کالی مرچ ایک ٹی سپون نمک حسب ذائقہ تیل تلنے کے لئے حسب ضرورت ترکیب: قیمہ ابال کر پیس لیں۔ مٹر ابال کر موٹا موٹا پیس لیں اور قیمے کے ساتھ مکس کر دیں۔ لہسن ،ادرک، ہرا دھنیا، نمک کالی مرچ ملا کر قیمے میں مکس کر لیں۔ کوئی سلاخ یا پنسل لے کر اس قیمے کو سیخ کباب کی طرح لگائیں۔ پہلے سیخ یا پنسل پر آئل لگائیں۔ کباب کو گرم تیل میں ہلکا سرخ کر لیں اور اتار لیں۔ کیچپ یالیموں کے رس کے ساتھ فرنچ فرائز پوری کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ