اُردو پوائنٹ پکوان

لطفی کباب


اشیاء: قیمہ ایک کلو چربی 200گرام پیاز کلو ادرک 50گرام ہری مرچ 50گرام لہسن 50گرام زیرہ سفید ایک کھانے کا چمچ اجوائن ایک کھانے کا چمچ گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ دھنیا ثابت ایک کھانے کا چمچ میٹھا سوڈا دو کھانے کے چمچ نمک حسب ذائقہ ترکیب: قیمہ، ادرک، لہسن اور ہری مرچ کو ایک بار مشین سے نکلوا کر الگ رکھ دیں پھر پیاز کو پیس کر اس کا پانی اچھی طرح نچوڑ لیں۔ اب پیاز کے ساتھ باقی تمام مصالحہ یعنی اجوائن ، سفید زیرہ ، گرم مصالحہ ، پسی لال مرچ، دھنیا ثابت ، میٹھا سوڈا اور نمک، قیمے والے آمیزے میں ملا کر ہاتھوں سے اچھی طرح مکس کر کے 20منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب 40گرام کے قریب قیمہ لے کر سیخوں پر چڑھاتے جائیں اور کوئلوں پر بھون لیں، گرما گرم کباب دہی اور دھنیے کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ