اُردو پوائنٹ پکوان

قیمے کی ٹکیاں


اشیاء: قیمہ آدھا کلو پیاز ایک پاؤ ہری مرچ حسب پسند سرخ مرچ حسب پسند چنے کا آٹا آدھی چھٹانک گرم مصالحہ ایک چمچ کچا پپیتا دو تولہ ادرک چھٹانک دھنیا، نمک حسب پسند خشخاش ایک تولہ گھی آدھا پاؤ دار چینی تین ماشے ترکیب: آدھی ادرک اورپپیتا، دار چینی اور نمک سب پیس کر قیمہ ملا کر دو گھنٹے تک پڑا رہنے دیں ۔ جب قیمہ خوب گل جائے تو اس میں سرخ مرچ گرم مصالحہ، چنے کا آٹا خشخاش کو گھی میں تل کر پیس کرملا دیں۔ سوکھا ہوا ہرا دھنیا، ادرک پیاز اور ہری مرچ ٹکیاں بناتے وقت ان میں بھرتے جائیں۔اس کے بعد انہیں ایک فرائی پین میں رکھ دیں اور نیچے ہلکی آنچ کر یں۔ اوپر سے ڈھکن سے بند کر دیں۔ جب ان کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں گھی ڈال دیں اور آہستہ آہستہ پلٹ کر دونوں طرف سے سرخ کر لیں۔ چٹنی اور پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ