اُردو پوائنٹ پکوان

کباب


اشیاء: قیمہ ایک پاؤ پیاز(درمیانی) دو عدد ادرک ایک انچ کا ٹکڑا لہسن چند جوے گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ املی دس دانے ٹماٹر دو سو گرام نمک حسب ضرورت آئل سو گرام انڈے دو عدد بھنے چنے 50گرام کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ ترکیب: تھوڑے سے آئل میں قیمہ بھو ن لیں۔ اس میں بھنے ہوئے چنے، نمک، املی کا پانی، ادرک ، لہسن پیاز ڈال کر باریک پیس لیں۔ سیخ پر کباب چڑھا دیں (اگر سیخ نہ ہو تو پنسل پر بھی کر سکتے ہیں)چند منٹ بعد کباب اتار کر رکھ لیں۔ قیمے والی دیگچی میں پانی ابا لیں اور اس پر جالی رکھ دیں کباب اس پر رکھ کے ڈھکن ڈھانپ دیں۔ چند منٹ بعد کباب الٹ دیں تاکہ وہ دوسری طرف سے پک جائیں۔ فرائنگ پین میں گھی ٹماٹر کے قتلے تل لیں اور ان کو کباب اتار کر اس پر رکھ دیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے میں ٹماٹر لگے کباب ڈبو کر فرائی کر یں سرخ ہونے پر اتار لیں۔ پسی ہوئی سیاہ مرچ اوپر سے چھڑک دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ