اُردو پوائنٹ پکوان

جھینگااور کٹلس


اجزاء: جھینگے ایک کلو گرام سرکہ چارچمچے مکھن 50گرام لہسن چھ جوئے پیاز100گرام 100گرام اد رک 10گرام سیا ہ مرچیں ایک چمچ ڈ بل روٹی سات سلائس ٹماٹرکارس دو بڑے چمچے ہری مرچیں چار عد د ڈبل روٹی کا چورا ایک کپ نمک ،سرخ مرچ، گھی حسب ضرورت طریقہ: جھینگوں کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں اور نمک لگا کر رکھ دیں۔لہسن پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ہری مرچیں باریک کتر لیں ۔ تھوڑے سے پانی میں ڈبل روٹی کے سلائس بھگو کر رکھ دیں ۔ اس کے بعد ایک بر تن میں گھی گرم کریں ۔اس میں نصف پیاز ڈال کر معمولی ساسرخ کریں ۔ پھر اس میں ادرک، لہسن اور جھینگے ڈال کر بھنیں۔ تین منٹ کے بعد سیاہ مرچیں ،ٹماٹر کارس نمک، سرکہ،کتری ہوئی ہری مرچیں اور بقایا نصف پیاز ڈال کر ایک کپ پانی میں شامل کر یں اور دومیانی آ نچ پر پکائیں ۔پانی اس کا خشک ہوچائے تو برتن کو نیچے اتار لیں اور تما م اجزائباریک پیس لیں۔اب ان میں بھگی ہوئی ڈبل روٹی کے سلائس نچوڑکر اورڈبل روٹی کاچورا کر خوب اچھی طرح مکس کر دیں۔پھر کٹلس بنائیں اور فرائی پان میں گھی اور مکھن گرم کر کے ہلکی آنچ پرتلیں۔سرخ ہونے پر باہر نکال لیں۔ٰ
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ