اُردو پوائنٹ پکوان

جما ئیکن مچھلی کباب


اشیاء: سنگترے کا چھلکا آدھا عدد باریک کتراہوا پیپر کارن سیاہ 2کھانے کے چمچ جمائیکن پیپر 1 کھانے کا چمچ نمک آدھا جائے کا چمچ کاڈمچھلی کے قتلے 4 عدد مونگ پھلی کا تیل فرائی کرنے کیلئے حسب ضرورت نئے آلو پیش کرنے کے لئے کدو کی چٹنی کیلئے: مونگ پھلی کا تیل 2کھانے کے چمچ پیاز 1عدد درمیانہ کتراہوا ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچ تازہ کدو 450گرام چھیل کر کترا ہوا سویا ساس چند قطرے شکر 2کھانے کے چمچ سرکہ 1 کھانے کا چمچ ترکیب: 1۔چٹنی بنانے کیلئے سب سے پہلے فرائی پین میں تیل گرم کریں اس میں ادرک اور پیاز ڈال کر بھونیں خیال رہے کہ براؤن نہ ہو۔ 2۔اس میں کدو سویا ساس چینی اور سرکہ ڈالیں اور آنچ کم کر کے 10منٹ پکائیں یہاں تک کہ کدو نرم ہو جائیں۔ 3۔سنگترے کے چھلکے، پیپر کارن، جما ئیکن پیپر اور نمک کو اکٹھا کریں اور اچھی طرح کوٹلیں۔ یا گرائنڈر میں گرائنڈ کر لیں۔ 4۔مسالے کو مچھلی کے دونوں اطراف پر چھڑ لیں اور اوپر ہلکا سا تیل لگا دیں۔ 5۔نان سٹک فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈالیں اور گرم کر کے مچھلی کے قتلے فرائی کر لیں اگر آپ چائیں تو تیل کے بغیر خشک فرائی بھی کر سکتے ہیں۔ 6۔پلیٹ میں مچھلی کے قتلے نکالیں اور کدوکی چٹنی اور ابلے ہوئے آلوؤں کے ساتھ پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 324کیلوریز چکنائی 14.9گرام جاذب چکنائی 2.75گرام کولیسٹرول 80.5ملی گرام فائبر 1.92گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ