اُردو پوائنٹ پکوان

گھٹواں کباب


اشیاء: قیمہ آدھا کلو دہی آدھا پاؤ پپیتا آدھا ادرک ایک ٹکڑا بیسن آدھا پاؤ پیاز آدھا پاؤ لہسن 12جوئے گھی، نمک مرچ حسب پسند ترکیب: پساہوا پپیتا نمک کے ہمراہ قیمہ میں ملا کر آدھا گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک عدد پیاز مصالحوں کے ساتھ پیس لیں اور قیمہ میں شامل کر لیں۔ باقی پیاز کو لچھے دار کاٹ کر گھی میں تل لیں اور تل کر قیمہ مصالحوں کے اس میں ملا کر بھونیں تھوڑا پانی بھی ڈال دیں تاکہ قیمہ آسانی سے گل جائے جب قیمہ کا پانی خشک ہو جائے تو دہی مالا کر اچھی طرح بھون لیں۔ تیار ہونے پر ہرا دھنیا، ادرک کاٹ کر ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ