اُردو پوائنٹ پکوان

چکن کٹلس


اشیاء: مرغی ایک کلو انڈے تین عدد(سخت ابلے ہوئے) پیاز(درمیانی ڈلی) ایک عدد چوکور کٹی ہوئی ہری مرچ تین عدد (کٹی ہوئی) ہرا دھنیا آدھی گٹھی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ ڈبل روٹی کا چورا تین سلائسز سویا سوس ڈیڑھ ٹیبل سپون چائنیز سالٹ ایک چٹکی آئل حسب ضرورت ترکیب: مرغی کو دھو کر نمک اور لہسن کے ساتھ ابال لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔ گوشت ہڈی سے الگ کر لیں۔ ابلے ہوئے انڈے چھیل کر مسل لیں۔ مرغی کا گوشت ، انڈے اور ڈبل روٹی کا چورا چوپر میں ڈال کر پیس لیں اور باریک کر لیں۔ اس کو برتن میں نکال کر کٹی ہوئی پیاز، انڈے ہرا مصالحہ سویا سوس ،کالی مرچ، چائنیز سالٹ ملا دیں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ