اُردو پوائنٹ پکوان

اسپیشل کباب مصالحہ


ضروری اشیاء: قیمہ بیف/ مٹن کلو (مشین سے باریک پسوا لیں) لال مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچے نمک حسبِ ذائقہ گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ پانی 2کپ پیاز (درمیانے سائز کی) 1عدد (گول لچھوں میں کاٹ لیں) شملہ مرچ (قتلے کاٹ لیں) 1عدد (درمیانے سائز کی) ٹماٹر گول (قتلے کاٹ لیں) 1عدد آلو 1عدد (اُبال لیں بہت زیادہ نہ لگائیں اور قتلے کاٹ لیں) ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 1چائے کا چمچہ ہری مرچیں 7-8عدد تیل 4کھانے کے چمچے ترکیب: قیمے میں لال مرچ، نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب سیخ کباب کی طرح کے کباب بنا لیں دیگچی میں پانی گرم کریں ابلتے لگے تو کباب اس میں ڈال کر میڈیم ہیٹ پر پکنے دیں پانی خشک ہو جائے تو تیل ڈال کر دیگچی کو پکڑ کر ہلائیں کبابوں میں زیدہ چمچہ نہ چلائیں جب گولڈن کلر کے ہو جائیں تو پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر، آلو ہرا دھنیا ہری مرچیں اور اگر چاہیں تو تھوڑا نمک چھڑک کر 3-4منٹ کیلئے دم پر لگا دیں تیار ہونے پر سرونگ اؤل میں نکال لیں کوئلہ کو آگ پر اچھی طرح دہکا لیں اس کے بعدبریڈسلائس پر کوئلہ رکھ کر باؤل میں درمیان میں رکھیں تھوڑا سا مکھن ڈال کر ڈھک دیں 5منٹ بعد ڈھکن ہٹائیں بریڈ اور کوئلہ نکال کر مزے دار کباب مصالحہ نان یا تندوری روٹی کے ساتھ سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ