اُردو پوائنٹ پکوان

چپلی سیخ کباب


قیمے کو دھو کر چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح خشک کر لیں ۔پھر اس میں نمک ،ادرک لہسن ،بھنا کٹا دھنیا زیرہ ،پیاز ،لال مرچ ،کالی مرچ ،ٹماٹر کا پیسٹ ،سویا ساس اور ہاف فرائی کئے ہوئے انڈے ڈال کر اچھی طرح ملائیں پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔
فریج سے نکال کر قیمے میں بیسن بھون کر ڈالیں کر اچھی طرح ملائیں اور چپٹے کباب بنا لیں ۔
چربی کی باریک پرت لے کر ہر کبا ب پر پلیٹ دیں اور اسے دوسیخوں میں پرودیں ۔سارے کباب اسی طرح تیار کر لیں اور انھیں کو ئلوں پر سیخ کبا ب کی طرح سنہری سینک لیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ