اُردو پوائنٹ پکوان

چپلی کباب


اشیاء: قیمہ ایک کلو پیاز 250گرام ادرک 10گرام لہسن 10گرام ہری پیاز 20گرام ہرا دھنیا ایک گٹھی ہلدی پاؤڈر پانچ گرام انڈے چار عدد نمک دس گرام ہری مرچ دس گرام مکئی کا آٹا 25گرام کٹی مرچ پندرہ گرام ثابت دھنیا ناردانہ دس، دس گرام گرم مصالحہ ٹماٹر دس، دس گرام گھی یا تیل حسب ذائقہ ترکیب: قیمے میں ادرک، لہسن ،نمک، ہری پیاز، ہرا دھنیا ،ہلدی ،ثابت دھنیا ،انار دانہ، گرم مصالحہ ،مکئی کا آٹا اور ہری پیاز مکس کر دیں۔ انڈے آملیٹ کی طر ح فرائی کر دیں اور قیمے میں شامل کر دیں اوپر سے ٹماٹر کچل کر ڈال دیں۔ ان تمام چیزوں کو خوب اچھی طرح مکس کر دیں۔ پھر اس قیمے سے قدرے لمبے چپل کی شکل کے کباب بنا ئیں اور فرائی پین میں گھی ڈال کر تل لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ