اُردو پوائنٹ پکوان

آلو اور شکر قندی کے کباب


اشیاء: ابلے آلو ایک پاؤ ابلی شکر قندی ایک پاؤ ناریل پسا ہوا ایک چمچ دھنیا پاؤڈر ایک چمچ رائی ایک چمچ نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ پاؤڈر حسب پسند ادرک پیسٹ ایک چمچ لہسن پیسٹ ایک چمچ ہری مرچ کتری ہوئی دو عدد پیاز کترا ہوا ایک عدد کارن فلور دو چمچ تیل حسب ضرورت ترکیب: آلو اور شکر قندی میں نمک ملا لیں اس کے بعد ایک کڑاہی میں ایک چمچ تیل ڈال کر رائی سرخ کر لیں پھر اس میں آلو، شکر قندی کا آمیزہ اور پیاز، دھنیا پاؤڈر، سرخ مرچ، ناریل پسا ہوا ، ادرک لہسن، ہری مرچ ڈال کر دس منٹ تک خوب بھونیں اور ٹھنڈا کر لیں اس کے بعد اس کے تقریباََبارہ یا تیرہ گولے بنا کر کارن فلور میں اچھی طرح کور کر کے تیل میں گولڈن براؤن کر لیں اور پو دینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ