اُردو پوائنٹ پکوان

ناریل کسٹرڈ کپ


اشیاء: مکھن تازہ 100گرام چینی پسی ہوئی 100گرام میدہ 100گرام ناریل کدوکش کیا ہوا ایک پیالی بیکنگ پاؤڈر چائے کا آدھا چمچہ لیموں ایک عدد انڈے دو عدد چیری چار عدد گریس پروف کاغذ ایک عدد ترکیب: عام سائز کی چار پیالیاں لے کر ان کو تھوڑا سا مکھن لگائیے اور اندر سے چکنا کر لیجئے۔تھوڑا سا گر یس کاغذ بھی چکنا کر لیجئے۔مکھن اور چینی کو مکسر میں یا کانٹے سے اس قدر پھینٹئے کہ سفید جھاگ سی بن جائے۔ پھر اس میں ایک ایک کر کے دونوں انڈے ڈال کر پھینٹ لیجئے۔ بیکنگ پاؤڈر اورمیدہ چھان کر ملائیے اور مزید پھینٹ لیجئے۔ پھر اس آمیزے کو چاروں چکنی پیالوں میں اس طرح ڈالیے کہ کافی جگہ خالی رہے۔ایک کھلے منہ اور ہموار سطح کی پتیلی لیجئے اور اس میں آٹے کی چھلنی الٹی رکھ دیجئے۔ اس کے اوپر چاروں پیالیاں رکھ دیجئے اور ان کوگریس پروف کاغذ سے ڈھانک دیجئے۔پتیلی میں انتا پانی ڈالیے کہ پیالیاںآ دھی پانی سے اندر اور آدھی پانی سے باہر ہوں۔ اس پانی میں لیموں کا رس نچوڑ دیجئے۔ پھر پتیلی کا منہ بند کر کے ہلکی آنچ پر آدھ گھنٹے تک پکائیے۔پک جائے تو نکال کر پیلیاں ٹھنڈی ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈی ہو جائیں تو انہیں آہستہ سے کسی بڑی پلیٹ میں الٹ دیجئے۔ سطح ہموار کر کے اس پر کدوکش کیا ہوا ناریل چاروں طرف لگا دیجئے اور اوپر ایک ایک چیری رکھ دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ