اُردو پوائنٹ پکوان

فروٹ جیلی کسٹرڈ


اشیاء: جیلی ایک پیکٹ دودھ لیٹر چینی چار پیالی کسٹرڈ 2بڑے چمچے ونیلا ایسنس دو قطرے فروٹ موسم کے مطابق ایک پیالی ترکیب: موسم کے مطابق دستیاب پھل کو صاف کر کے چھوٹے چھوٹے قتلے یا ٹکڑے کر لیجئے۔دودھ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ تھوڑے سے دودھ یا پانی میں کسٹرڈ پاؤڈر گھول لیجئے۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیجئے اور مزید پکائیے۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیجئے۔ اس میں ونیلا ایسنس ملا کر شیشے کے برتن میں نکال کر ٹھنڈا کر لیجئے۔ ایک برتن میں جیلی کا پیکٹ الٹ دیجئے اور اس پر گرم پانی ملا کر خوب پھینٹئے جب جیلی اور پانی یک جان ہو جائیں تو ٹھنڈے پانی کا گلاس ڈال کر اچھی طرح ملا لیجئے اور جمنے کے لئے رکھ دیجئے۔جیلی جم جائے تو اسے کسٹرڈ پر الٹ دیجئے اور اس کے اوپر موسم کے مطابق دستیاب پھل کے قتل یا ٹکڑے ڈال دیجئے۔ لذیذ فروٹ جیلی کسٹرڈ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ