اُردو پوائنٹ پکوان

فروٹ کسٹرڈ


اشیاء: کسٹرڈ دو پیکٹ کیلے چار عدد انگور 100گرام دودھ ایک لیٹر چینی آدھی پیالی ترکیب: کیلے چھیل کر گول قتلے کاٹ لیجئے اور انگور کے دانے ڈنڈیوں سے علیحدہ کر کے صاف کر لیجئے۔دودھ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ تھوڑے سے دودھ یا پانی میں کسٹرڈ گھول لیجئے۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیجئے اورمزید پکائیے۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیجئے۔اب ایک شیشے کے پیالے میں آدھا کسٹرڈ ڈالیے۔ اس کے بعدکیلے کے قتلے اور انگور کے دانے ڈال کر اوپر باقی کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھ دیجئے۔ جم جائے تو نکال کر شوق فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ