اُردو پوائنٹ پکوان

کسٹرڈ فروٹ کے ساتھ


اشیاء: دودھ ایک لیٹر کسٹرڈپاؤڈر کھانے والے تین چمچے انڈے دو عدد کیلے بڑے بڑے چار عدد کریم 100گرام چینی 50گرام ترکیب: دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور پکنے دیجئے ۔ دودھ جب پک پک کر تین چوتھائی رہ جائے تو چینی ڈال کر پکنے دیجئے۔ کسٹرڈ پاؤڈرکو تھوڑے سے دودھ میں اچھی طرح گھول لیجئے اور پکتے ہوئے دودھ میں تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیے اور ساتھ چمچہ ہلاتے رہیے۔ آگ دھیمی رکھیے ورنہ کسٹرڈ نیچے لگ جائے گا۔انڈوں کو کسی برتن میں پھینٹ لیجئے اور دودھ والی دیگچی میں ڈال کر خوب چمچہ چلائیے تاکہ سب چیزیں اچھی طرح مل جائیں۔ سب چیزیں اچھی طرح مل جائیں تو دیگچی اتار کر رکھ لیجئے۔ جب کسٹرڈ ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو حسب پسند برتن یا ڈش میں الٹ کر چمچے سے اچھی طرح ہلا دیجئے۔ جب کسٹرڈ بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو کریم کو خوب پھینٹ کر کسٹرڈ کے اوپر اسی طرح ڈالیے کہ سارے کسٹرڈپر سفید سفید کریم کی پتلی سی تہہ بن جائے۔ لذیذ فروٹ کسٹرڈ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ