اُردو پوائنٹ پکوان

فروزن کسٹرڈ


اشیاء: چینی ایک کپ ہاف اینڈ ہاف چار کپ بے خوشبو جیلاٹین ایک لفافہ اونس 25 انڈے تین عدد ونیلا ایکسٹریکٹ دو ٹی سپون ویپنگ کریم ایک کپ ترکیب: بھاری درمیانہ سائز کے سوس پین میں چینی اور جیلاٹین ملا دیں۔ ہلاتے جائیں اور ہاف اینڈ ہاف بھی ملا دیں۔ درمیانہ درجہ کی آگ پر پکائیں۔ جب آمیزہ کھولنے لگے تو اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ کسی چھوٹے برتن میں انڈے پھینٹیں۔ ان میں آہستہ آہستہ ان جیلاٹین کا گرم آمیزہ ملا دیں۔ اس آمیزے کو آگ پر پکائیں جب ابلنے لگے اور گاڑھا ہو جائے تو ونیلا اور پھینٹی ہوئی کریم ڈال دیں۔ کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈا کر یں۔ آئس کریم کنستر میں ڈال دیں اور جما لیں۔ جمانے کا طریقہ: تیارشدہ آمیزے کو 9انچ سکوئر کے پین یا غیر منقسم متعدد آئس ٹریز میں ڈالیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ فریزر میں رکھ دیں۔ تین سے چار گھنٹے تک اس میں پڑا رہنے دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ