اُردو پوائنٹ پکوان

بنانا پڈنگ


گرم پانی کے برتن کو گرم کر یں
انڈوں اور چینی کو ایک پیالے میں ڈالیں اور گرم پانی کے برتن پر رکھ کر جھاگ دار ہونے تک پھینٹ لیں
میدے کو چھان لیں اور آہستہ آہستہ انڈے کے مرکب میں شامل کر یں
ایک پڈنگ کے سانچے کو چکنا کر یں اور مرکب کو اس میں انڈیلیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں گٹھلیاں نہ ہوں
مرکب کو بیس منٹ بیک کر یں یہاں تک کہ یہ اسفنجی اور خوب پکا ہوا ہو جائے
کیک تیار ہو جائے تو اوون سے نکال کر اس کو دو برابر حصوں میں کاٹ لیں اور ان دونوں ٹکڑوں کے درمیان جیم لگائیں
ایک ٹکڑے کو دوسرے ٹکڑے کے اوپر رکھیں
کریم کو پسی ہوئی چینی کے ساتھ پھینٹیں اور اسفنج کیک کی تہوں کے اوپر ڈالیں
کیلے کے قتلے کاٹیں اور ڈش کے گرد تر تیب سے لگائیں
آپ چاہیں تو چند قتلے ا سفنج کیک کی تہوں کے درمیان بھی رکھ سکتی ہیں
کترے ہوئے میوے اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ