اُردو پوائنٹ پکوان

پاسٹا شیلز ودھ مشروم سوس


ضروری اشیاء: پاسٹا 300گرام بٹن مشرومز 227گرام مارجرین یا مکھن 2کھانے کے چمچے میدہ 1کھانے کا چمچہ دودھ 1کپ نمک اور کال یمرچ پاؤڈر حسب ِ ضرورت اجوائن حسب ِ ضرورت مٹر حسب ِ ضرورت ترکیب: مشرومز کو دھوکر چوپ کرلیں۔ ایک پین میں مکھن یا مارجرین پگھلا لیں۔ اس میں مشرومز ڈال کر 5منٹ فرائی کریں۔وقفے وقفے سے چمچہ چلاتے رہیں۔ اس میں میدہ ڈال کر مزید 1منٹ تک فرائی کریں۔ اس کوچولہے سے اتار کر اس میں دودھ شامل کر دیں۔ چمچہ مسلسل چلاتی رہیں اور 3منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔ پاسٹا کو نمک ملے پانی میں ابال لیں اور پاسٹا کے نرم ہونے پر اتار کرپانی نتھار لیں۔ سرونگ ڈش میں ڈال کر اوپرسے مشروم سوس ڈال دیں۔ اجوائن اور ابلے ہوئے مٹر سے گارنشنگ کرکے سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ