اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ میکرونی


اجزاء: قیمہ ایک پیالی ابلا ہوا ٹماٹر ایک عدد ادرک ایک ٹکڑا میکرونی ڈیڑھ پیالی ہری پیاز 4 عدد پنیر ایک ٹکڑا مکھن ایک چمچہ کالی مرچ ٹی سپون نمک ٹی سپون ترکیب: میکرونی زیادہ پانی ڈال کر ابال لیں ۔ ابل جائے تو چھلنی میں چھان لیں ۔ مکھن گرم کریں۔ اس میں ہری پیاز ،ادرک، ٹماٹر، نمک، کالی مرچ اور قیمہ ڈالیں اور ہلکی آنچ پر بھونیں ۔ قیمہ بھون جائے تو اس میں میکرونی ملا دیں اور ڈش میں نکال لیں۔ پنیر کے باریک ٹکڑے کر کے اوپر ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ