اُردو پوائنٹ پکوان

تھائی کرسپی نوڈلز


اجزاء: رائس نوڈلز ایک پیکٹ انڈے دو عدد کٹا ہوا لہسن دو کھانے کے چمچے جھینگے کپ بغیر کانٹے کی مچھلی کپ مچھلی کی یخنی کپ کٹی ہوئی ہری پیاز چار کھانے کے چمچے کٹی ہوئی شملہ مرچ دو کھانے کے چمچے تلنے کے لئے تیل حسب ضرورت ترکیب: ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں نوڈلز ڈال کر تل لیں سنہرا ہونے پرنکال لیں چھلنی کی مدد سے نکا لیں بعد میں کسی اخبار پر پھیلا دیں۔ انڈے پھینٹ لیں اور اسی تیل میں ڈال کر جلدی سے نکال لیں پھر تلے ہوئے انڈے کو کانٹے کی مدد سے باریک کر لیں۔ انڈے اورنوڈلز تیار کرنے کے بعد ایک سوس پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر پیاز، لہسن اور شملہ مرچ ڈال کر ہلکا سا تل لیں۔ پھر اس میں مچھلی اور جھینگے ڈالیں بعد میں یخنی شامل کر کے گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب مچھلی گل جائے تو نوڈلز اور انڈے بھی ملا دیں۔ ایک بڑی ڈش میں نکال کر تیار کیے ہوئے سوس کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ