اُردو پوائنٹ پکوان

سیچوان بیف


اشیاء: گائے کا گوشت ایک کلو(چھوٹے سلاس کٹے ہوئے) آئل ایک کپ لال مرچ ثابت چھ عدد(ہلکی کوٹی ہوئی) سویا سوس چار چمچ کھانے کے لئے بیف سٹاک ایک کپ کالی مرچ پسی ہوئی ایک چمچ زیرہ ایک چمچ(پسا ہوا) شملہ مرچ لال دو عدد ہری مرچ چار عدد ہرا دھنیا آدھی گٹھی نمک حسب ضرورت ترکیب: 1۔ گوشت کے سلائس اچھی طرح سے دھو لیں اور ان میں اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ گوشت کے ٹکڑے اس میں ڈوب جائیں۔ آنچ دھیمی رکھیں۔ ابلتے ہوئے گوشت میں نمک بھی ملا دیں۔ 2۔ جب گوشت میں پانی ایک کپ کے برابر رہ جائے تو بوٹیاں الگ نکال لیں اور یخنی الگ کر لیں۔ 3۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر گرم کر یں اور اس میں ابلے ہوئے گوشت کے ٹکڑے ڈال کر فرائی کر یں۔ جب گوشت ہلکا براؤن ہونے لگے اس میں یخنی کوٹی ہوئی لال مرچ سویا سوس کالی مرچ، پساہوا زیرہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ 4۔ جب یخنی خشک ہونے لگے تو اس میں لال شملہ کاٹ کر ڈال دیں اور مزید ایک منٹ تک ڈھکن لگاکر پکائیں۔ کٹی ہوئی ہری مرچ اور سبزدھنیا چھڑک کر گوشت کو ڈش میں ڈال لیں اور پسند کے مطابق چاولوں یا سلائس کے ساتھ پیس کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ