اُردو پوائنٹ پکوان

سپیگیٹیز وِد ریڈ بینز


سب سے پہلے سپیگیٹیز ابال لیں جب وہ نرم ہوجائیں تو چھلنی میں ڈال کر پانی نچور لیں ساتھ ہی چکن کے ٹکڑے بھی دھو کر ابال لیں
جب وہ گل جائیں تو انہیں تھوڑے سے تیل میں فرائی کریں اور باریک ریشے کر کے رکھ لیں
اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکے براؤن ہونے تک فرائی کریں اور اس میں چکن کے ریشے بھی شامل کر دیں
ایک دو چمچ چلانے کے بعد اس میں لہسن کا پیسٹ ، تمام مصالحہ جات ، سرکہ اور سویاسوس وغیرہ سب کچھ ڈال کر اچھی طرح بھونیں
اور جب تیل مصالحے سے الگ آنے لگے تو اس میں سرخ لوبیا شامل کر کے تھوڑا مزید بھون لیں
لیجئے امزیدار گریوی تیار ہے
آخر میں سپیگیٹیز شامل کر کے 5 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ